آئندہ عام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے، الیکشن بروقت ہوں گے،ایاز صادق

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے، الیکشن بروقت ہوں گے، کوشش ہوگی کہ الیکشن ایکٹ کا متفقہ دستاویزات پیش کریں۔

چیئرمین انتخابی اصلاحات کمیٹی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے، الیکشن بروقت ہوں گے، پورے الیکشن ایکٹ کا جائزہ لیں گے ،کوشش ہوگی کہ الیکشن ایکٹ کا متفقہ دستاویزات پیش کریں،کمیٹی پہلے الیکشن ایکٹ کا جائزہ لے گی۔ ایک میراتھن سیشن رکھیں گے جس کو شق وار دیکھیں گے،ممبران کو پہلے تازہ ترین الیکشنز ایکٹ فراہم دے دیں،جو پہلے ہی الیکشنز ایکٹ میں ترامیم آئی ہیں ان کو تجاویز میں شامل کریں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر پلاننگ منسٹر،پلاننگ کمیشن کو بھی بلائیں گے، جب تک مردم شماری 2023 کو قانونی حیشت نہیں ملتی تب تک 2017 والی مردم شماری نافذالعمل ہے،2023 کی مردم شماری کو قانونی سٹیسٹس مل گیا تو الیکشن کی پوزیشن تبدیل ہوسکتی ہے۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ الیکشن 2017 یا 2023 کی مردم شماری کے مطابق ہوگا اس کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اگلا اجلاس منگل کو ہوگا۔

چیئرمین انتخابی اصلاحات کمیٹی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی تاخیر سے بنی ہے وقت کم ہے، ہمارے پاس صرف 10 روز ہیں، ہم نے جلد انتخابی اصلاحات کا کام مکمل کرنا ہے۔یہ اہم زمہ داری ہے،وقت کم ہے،13 اگست سے پہلے ان اصلاحات کو دونوں ہاوسز سے منظور کرانا ہے،انتخابی اصلاحات کمیٹی کےٹی او آرز بنائیں گے، ایک میراتھن سیشن رکھیں گے جس کو شق وار دیکھیں گے۔

وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ ممبران کو پہلے تازہ ترین الیکشنز ایکٹ فراہم دے دیں،جو پہلے ہی الیکشنز ایکٹ میں ترامیم آئی ہیں ان کو تجاویز میں شامل کریں۔

سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ایاز صادق نے کہا کہ کمیٹی نے مردم شماری سمیت دیگر امور کو دیکھناہے،مردم شماری ٹھیک ہوگی تو الیکشنز ٹھیک ہونگے۔

پارلیمانی کمیٹی نے پرانی انتخابی اصلاحات کمیٹیوں کی دستاویزات طلب کرتے ہوئے منگل کو اجلاس دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

More Stories
نظام بدلیں گے وزیر اعظم براہ راست منتخب ہوگا، اسمبلی کی مدت کم کریں گے،پی ٹی آئی کا منشور