ضلع خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں میجر عبداللہ شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کی رات سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کیا اور اس کارروائی کے دوران پاک فوج کے میجر عبداللہ  شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر عبداللہ اس آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔ آپریشن کے دوران کی جانے والی ناکہ بندی کے دوران میجر عبداللہ نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ایک گروہ کو روکا، جس کے بعد ہونے والی شدید فائرنگ کے نتیجے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

More Stories
باکسنگ ڈے ٹیسٹ : آسٹریلیا کا پاکستانی شائقین کیلئے کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان