نو مئی : گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی ضمنی میں عمران خان ملزم نامزد

گوجرانوالہ کینٹ کے مرکزی دروازے پر نو مئی کو ہونے والے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بھی ملزم نامزد کر دیا گیا۔
مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ملزمان کو کینٹ پر حملے کے لیے اکسایا تھا۔ پولیس نے دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو مقدمہ کی ضمنی میں نامزد کیا ہے۔ مقدمہ میں گرفتار 10 ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے پولیس نے پاک فوج کے حوالے کیا تھا۔

More Stories
کمشنر راولپنڈی انتخابی نتائج بدلنے کے اعتراف پر مستعفی، الیکشن کمیشن کی تردید