8 تا 10 جولائی چناب، ستلج اورراوی کے آب گیرعلاقوں میں تیزبارش کا امکان، این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک نے کہا ہے کہ سمولیشن مشق موسم برسات کی پیشگی تیاریوں میں معاون ثابت ہو گی، موسم برسات کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی سمولیشن مشق کا انعقاد کیا جائے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک کی زیر صدارت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں محکمہ موسمیات، فلڈکمیشن، پی ڈی ایم اے ، ریسکیو اوردیگرمحکموں نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 8 تا 10 جولائی چناب، ستلج اورراوی کے آب گیرعلاقوں میں تیزبارش کا امکان ہے، بارشوں سے مشرقی دریاؤں کے بہاؤمیں اضافہ اورنشیبی علاقے زیرآب آنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے اجلاس کو بتایا گیا کہ بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اورندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب اورریسکیو 1122 کی ٹیمز صورتحال کی نگرانی پرمامورہیں۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک کا کہنا تھا کہ سمولیشن مشق موسم برسات کی پیشگی تیاریوں میں معاون ثابت ہو گی۔موسم برسات کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے قومی سمولیشن مشق کا انعقاد کیا جائے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ فیڈرل فلڈ کمیشن اور محکمہ آبپاشی پنجاب دریاؤں کے بہاؤ کی بلاتعطل نگرانی یقینی بنائے، کسان اور مویشی مالکان موسمی صورتحال کیمطابق اپنے امور سر انجام دیں،سیاح موسمیاتی صورتحال سے آگاہ رہیں ،عوام بارشوں کے دوران کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبوں وغیرہ) سے دور رہیں ، عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں۔

More Stories
فواد چودھری کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر