پولنگ کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کیا جائے گا، پی ٹی اے

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ جمعرات کو ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر انٹرنیٹ کی سہولت حاصل رہے گی اور کہیں بھی انٹرنیٹ کی بندش نہیں ہوگی۔

عام انتخابات 2024 اور انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے وضاحت کی ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔

پی ٹی اے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہو گی اور انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا۔

More Stories
محمد حفیظ ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی تعینات