‏ذکاء اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

اسلام آباد :  وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی۔نئی کمیٹی میں ذکا اشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ محمود اقبال خاکوانی کو پی سی بی کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کے لیے بنائی گئی ہے، مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کو دیکھے گی۔پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی 10 اراکام پر مشتمل ہے، کمیٹی میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذوالفقار ملک شامل ہیں۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے جبکہ پی سی بی چیئرمین کے الیکشن اور ذکا اشرف کی اہلیت کا معاملہ عدالتوں میں زیر التوا ہے۔

More Stories
وزیراعظم اور آرمی چیف نے عید کا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارہ