میرانشاہ:گاڑی سوار بمبارکا خودکش دھماکہ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں گاڑی میں سوار خودکش بمبار کے دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آئی ایس پی ار کے مطابق خودکش دھماکے میں 3 شہری شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش بمبار سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، ڈیوٹی پر تعینات جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے بڑے سانحہ سے بچا لیا۔ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

دوسری جانب صدر،وزیراعظم اوروزیرداخلہ سمیت سیاسی قیادت نے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

More Stories
نگران وزیراعظم کےلئے اتحادیوں کو 2 دن کی ڈیڈ لائن