پاکستان ایشیا کپ کا کامیاب انعقاد چاہتا ہے، اسحاق ڈار کی ذکاء اشرف سے ملاقات

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کا کامیاب انعقاد چاہتا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چیئرمین ذکاء اشرف کی سربراہی میں پی سی بی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ پاکستان ایشیا کپ کا کامیاب انعقاد چاہتا ہے۔ ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا مل کر منعقد کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

More Stories
نو مئی : گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ کی ضمنی میں عمران خان ملزم نامزد