ایپکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم کی معاشی استحکام میں کردار پر آرمی چیف کی تعریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی استحکام میں آرمی چیف نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، وفاقی وزراء اور معانین نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کے بحالی اور سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا  اظہار کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کونسل کو غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی بھی ہدایت کی، کونسل اور صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی، شرکاء کو غیر ملکی دوروں اور ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت کو ورثے میں تباہ حال معیشت ملی، مشکل اور دلیرانہ فیصلے ملک کو تعمیر و ترقی کی طرف واپس لا رہے ہیں، ابھی بہت بڑے چیلنجز ہمارے سامنے ہیں، معاشی بحالی کیلئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے، موثر عمل درآمد کیلئے وفاق اور صوبوں میں شراکت داری کا انداز اپنایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کار اولین ترجیح، اشتراک عمل کے ذریعے منصوبوں کی منظوری کا عمل تیز کیا جائے، ہمیں مل کر اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کرنا ہوگا، ہم پاکستان اور عوام کا مقدر بدل سکتے ہیں، مسلسل محنت سے ملک و قوم کو ترقی اور خوش حالی کے راستے پر گامزن رکھنا ہوگا، عوام کو معاشی ترقی اور خوش حالی سے ہم کنار کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نوجوانوں اور خواتین کو روزگار ملے گا، ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، ہماری توجہ نوجوانوں اور خواتین کو صلاحیتوں کے بل بوتے پر با اختیار بنانا ہے۔

More Stories
پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل 1 منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے