گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے عملے کے اعزاز میں ظہرانہ

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فیلڈ، ٹیکنیکل اور میونسپل سروسز کے عملے کیلئے اعزاز کی تقسیم اسناد کی تقریب اور ظہرانے کا انعقاد کیا گیا۔

ظہرانے کی میزبانی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے واصف سعید،  اے سی گلیات اور ڈی ایس پی گلیات نے کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد خاص طور پر عید الاضحی کے چار دنوں کے دوران سٹاف کو ان کے فرائض کی انتھک اور غیر متزلزل کاوشیوں کے لئے اعزاز دینا تھا۔ جس میں مجموعی طور پر 170 کے قریب مختلف سٹاف کو تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازہ گیا۔

سینڑی ورکر کے علاوہ کنڑول روم میں فرائض ادا کرنے والے سٹاف، ڈرائیورز اور ہیوی مشینری آپریٹرز اور جی ڈی اے گائیڈز کو عید کے چار دنوں کے دوراں مسلسل کام کرنے والے سٹاف کو سیاحوں کی مدد و رہنمائی کرنے پر شاندار الفاظ سے داد دی گئی۔

اس موقع پر ڈائریکڑ جنرل جی ڈی اے نے سٹاف کے مسائل سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا۔ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مربوط کوششیوں پر واصف سعید نے جی ڈی اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا۔

More Stories
زلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد