ایف آئی اے اور پولیس کے پاس بابر اعوان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس کے پاس بابر اعوان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ بابر اعوان کے خلاف ایف آئی اے سمیت کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے میں کوئی مقدمہ درج نہیں، بابراعوان کے خلاف کوئی انکوائری بھی زیر التوا نہیں ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ بابر اعوان کے خلاف کسی نئی کارروائی کا آغاز ہو توعدالت کو آگاہ کیا جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سرکاری وکیل کو تمام تفصیلات درخواست گزار کے وکیل کو بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا اور تفصیلات فراہم کیے جانے پر عدالت نے بابر اعوان کی درخواست نمٹا دی۔

More Stories
لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف فیصلہ آیا تو میئر کا الیکشن کالعدم ہوگا، نعیم الرحمان