فیض آباد دھرنا کمیشن : سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کو آئندہ ہفتے طلب کرنے کا امکان

اسلام آباد : فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو طلب کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کیلئے سولنامہ تیار کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن رواں ہفتے کے آخر میں فیض حمید کو آئندہ ہفتے میں طلبی کا نوٹس جاری کر سکتا ہے۔ کمیشن میں آئی بی افسر ساجد کیانی نے تین گھنٹے طویل بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ساجد کیانی نے مذہبی جماعت کیخلاف آپریشن میں کسی بیرونی مداخلت کی تردید کی ہے۔ساجد کیانی سال 2017 میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد تعینات تھے۔

سال 2017 میں فیض آباد کے مقام پر مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنا دیا گیا تھا اور اس وقت فیض حمید ڈی جی سی تعینات تھے۔

 

More Stories
باڑہ بازار میں خودکش دھماکہ،4 پولیس اہلکارشہید،2 بمبارہلاک