توشہ خانہ فوجداری کیس: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طلبی کا نوٹس جاری

توشہ خانہ فوجداری کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سابق وزیراعظم عمران خان کی طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

عدالتی نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جمعرات چھ جولائی صبح آٹھ بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،خواجہ حارث ،بیرسٹر گوہر اور فیصل فرید چوہدری کو نوٹسز جاری کئے ہیں۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔

More Stories
حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ بڑھا دی