امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا معاشی استحکام لانے کے لیے حکومت پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے معاشی استحکام لانے کے لیے حکومت پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں اوردونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کےفروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر کامیابی سے پہنچنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارسے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اسحاق ڈارنے ملکی استحکام اورترقی کے لیے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اورترجیحات کے بارے میں آگاہ کیا ۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے حمایت کا بھی اظہارکیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکا کی حمایت اور تعاون پرشکریہ ادا کیا،اسحاق ڈارنے امریکا کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےحکومت عزم کا اعادہ کیا۔

More Stories
ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان و دیگر کیخلاف محفوظ شدہ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر