لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 6 افراد جاں بحق

سال 2018 میں لاہور میں 288 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ 30 سالوں میں لاہور میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں ہوئی، کمشنر لاہور

لاہور شہر میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10 گھنٹوں میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صبح چار بجے سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث لاہور شہر ڈوب گیا، شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔شہر بھر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ گزشتہ سال 2022 میں لاہور میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے مطابق اس سے قبل رواں سال لاہور میں زیادہ سے زیادہ 256 ملی میٹر بارش 26 جون کو ہوئی،گزشتہ سال 2022 میں لاہور میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی،اس سے قبل سال 2018 میں لاہور میں 288 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ 30 سالوں میں لاہور میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں ہوئی۔

ایم ڈی واسا غفران احمدکا کہنا ہے کہ بارش تھمنے کے چند گھنٹوں میں ہی تمام نشیبی علاقے کلئیر کردیے جائیں گے، سسٹم اپنی مکمل استعداد پر نکاسی آب کو ممکن بنا رہا ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے ، ریسکیو 1122 اور واسا کو نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ افسران  فیلڈ میں نکلیں اورنکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں۔ نشیبی علاقوں اور شاہراوں سے ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کا کام  متعین وقت میں مکمل کیاجائے، نکاس آب کے کام میں کوتاہی قطعا قابل قبول نہیں ہوگی، ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے موثر مینجمنٹ کی جائے۔ شہریوں کی مشکلات کے ازالے متحرک  انداز میں  کام کیا جائے۔

More Stories
190 ملین پاؤنڈز سکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع