ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان و دیگر کیخلاف محفوظ شدہ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔عدالت نے حکم دیا کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا لہٰذا مزید وقت درکار ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت 18 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا۔

More Stories
فوج کی حراست میں لوگوں کی تعداد 102 سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، لطیف کھوسہ