پورا سسٹم ایک رات میں تبدیل نہیں ہوسکتا، معاشی نظام کو سود سے پاک کریں گے، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

قومی بچت سکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پورا سسٹم ایک رات میں تبدیل نہیں ہوسکتا، معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کیلئے کوشاں ہیں، 30 جون تک شریعت کے مطابق نئی مصنوعات لانچ کر رہے ہیں۔

اپنے خطاب میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام آگے لے جانے کیلئے 2013 اور 2017 میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائی گئی تھی، 21 فیصد اسلامی بینکنگ اپنا شیئر حاصل کر چکی ہے، بجٹ کا پہلا وعدہ پورا کر رہے ہیں، سود سے نظام کو پاک کرنے کیلئے مزید منازل طے کریں گے۔

More Stories
فوحی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ بنانے کی حکومت کی استدعا مسترد