190 ملین پاؤنڈ کیس: بشری بی بی نے نیب پیشی سے معذرت کر لی

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب پیشی سے معذرت کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کروایا ہے۔

بشری بی بی نے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں آج پیشی کے باعث اسلام آباد میں نہیں آ سکتی، پہلے نوٹس کے جواب میں بتا دیا تھا کہ کیس سے متعلق کوئی دستاویزات میرے پاس نہیں۔ پردہ نشین خاتون ہوں اپنے شوہر کے بغیر لاہور سے اسلام آباد کا سفر نہیں کر سکتی۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ آپ کیس کا ریکارڈ القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل افسر سے حاصل کر چکے ہیں۔ القادر یونیورسٹی اور ٹرسٹ کی قرا داد اور دستاویزات سیکٹری بورڈ ڈاکٹر امجد کے پاس ہیں، میرے پاس دستاویزات اور قراردار کی کوئی نقول موجود نہیں۔

بشری بی بی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ میں پردہ نشین خاتون ہوں اور اپنے شوہر کے بغیر لاہور سے اسلام آباد کا سفر نہیں کر سکتی۔ پہلے نوٹسز میں کہا تھا کہ میری پیشی شوہر کے ساتھ منسلک کر دی جائے، محرم کے بغیر نیب راولپنڈی پیشی کے لیے معزرت خواہ ہوں۔

بشری بی بی نے اپنے جواب میں استدعا کی کہ میں 4 جولائی کو شوہر کے ساتھ نیب میں پیش ہو سکتی ہوں۔ 4 جولائی کو کیس سے متعلق میری پیشی منتقل کر دی جائے۔

نیب نے اس مقدمے میں بشری بی بی کو طلب کر رکھا ہے۔

More Stories
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط موصول