چیئرمین پی سی بی انتخابات ، تصدق حسین جیلانی انڈیپینڈنٹ نگران تعینات

سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو چیئرمین پی سی بی انتخابات کے لئے انڈیپینڈنٹ  نگران تعینات کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد جسٹس ر تصدق جیلانی کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے پی سی بی انتخابات کی نگرانی کے لئے انڈیپینڈنٹ  نگران تعینات کردیا  ہے۔ سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کو پی سی بی چیئرمین کے انتخابات میں فرائض کی انجام دہی کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ تعیناتی پی سی بی آئین کے تحت عمل میں لائی گئی۔جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی 27 جون کو پی سی بی اانتخابات کی نگرانی کریں گے۔

سابق چیف جسٹس کو کسی تنازعہ کی صورت میں خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔ پیپلزپارٹی نے ذکاء اشرف کو چیئرمین پی سی بی کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد جسٹس ر تصدق جیلانی کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔

More Stories
سینچورین ٹیسٹ کا دوسرا روز: جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں برتری حاصل کر لی