حکومت فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلے کی صورت میں سپریم کورٹ کا حکم نہیں مانے گی، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر کسی کے دماغ میں کوئی شبہ تھا بھی کہ پاکستان جنگل کے قانون کے شکنجے میں پھنس چکا ہے جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے اصول ہی کو قانون کی حیثیت حاصل ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ حکومتی وزرا کے حالیہ بیانات جن میں یہ فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلے کی صورت میں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد سے مکمل طور پر انکاری ہیں، کے بعد یہ تمام شکوک و شبہات دور ہو جانے چاہییں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سب سے پی ڈی ایم کے (دل و دماغ پر قابض) انتخاب سے فرار اور مقتدرہ کے پیچھے چھپنے کی مایوس کن خواہش بھی جھلکتی ہے۔

More Stories
36 گھنٹوں میں انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ