ایل او سی پر فائرنگ، بھارتی ناظم الامور طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فورسز کی جانب سے فائرنگ کرنے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے اور احتجاجی مراسلہ بھارتی ناظم الامور کے حوالے کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں اس طرح کی بے ہودہ کارروائیاں 2003 کے سیز فائر معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے، بھارت جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے واقعے کی تحقیقات کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ زخمی کرنے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب اس خطے کے وزیراعظم چوہدری انوارلحق اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

More Stories
افسوس کی بات ہے کہ سابق وزیر اعظم انتخابات کا حصہ نہیں ہیں، بلاول بھٹو