سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سرکاری ملازمین کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فواد چودھری پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جولائی کی نئی تاریخ مقرر کردی ہے۔

وکیل فیصل چودھری نے عدالت کو بتایا کہ موسم کی وجہ سے فواد چودھری بیمار ہیں، جج طاہر سپرا نے ریمارکس دیئے کہ فواد چودھری کوگرمی کا خاص جٹکا تونہیں لگا۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے فوادچودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کوبغاوت پراکسانے کے کیس کی سماعت کی۔ فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری نے آج کی حاضری سے استثنی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی وجہ سے فواد چودھری کی طبیعب خراب ہوئی ہے ،آج عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔

جج طاہر سپرا نے ریمارکس دیئے کہ فواد چودھری صاحب کوگرمی کا خاص جٹکا تونہیں لگا، فواد چودھری پر فرد جرم عائد ہوجائے تولمبی چھٹی لے سکتے ہیں، فواد چودھری اور آپ بھی اپنی صحت کاخیال رکھیں۔

عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 7 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔

More Stories
زکاء اشرف کی کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین سے ملاقات، کرکٹ کے فروغ پر بات چیت