190 ملین پاونڈ کرپشن کیس، زلفی بخاری نے نیب پیش ہونے سے معذرت کر لی

نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات، 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔

زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری مصروفیات کے باعث بیرون ملک مقیم ہوں، نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع آج ملی،بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتا۔

سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے درخواست کی کہ پیشی کی تاریخ میری واپسی تک ملتوی کی جائے، مجھے نیب کی انکوائری رپورٹ بھی فراہم کی جائے، نیب قانون کے تحت انکوائری رپورٹ فراہم کرنا لازمی ہے۔

More Stories
پاکستان کے تحفظات مسترد، آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری کر دیا