توشہ خانہ کیس : نیب نے عمران خان کو کل طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل طلب کر لیا ہے۔ نیب نے عمران خان کو تمام متعلقہ دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بطور وزیراعظم 108 تحائف ملے،  چیئرمین پی ٹی آئی نے 58 تحائف حاصل کئے جو توشہ خانہ میں جمع نہ کروائے گئے۔

نیب نے عمران خان کو جو گفٹ موجود ہیں ان کو ہمراہ لانے کی ہدایت کر دی۔عمران خان کو اس سے قبل گزشتہ روز بدھ کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

More Stories
اسلام آباد کے تین حلقوں سے 209 امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل