جو کچھ ہوا ، بُرا ہوا، تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، غلام سرور خان

سابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے  سانحہ 9 مئی کی مذمت کی ہے۔

غلام سرقر خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو سیاست میں تقریبا 50سال ہوچکے ہیں۔ جہاں تک 9 مئی کے واقعہ کا تعلق ہے ، بحیثیتِ پاکستانی جو افواجِ پاکستان کی قربانیاں ہیں پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے ، افواجِ پاکستان، شہدا کی یادگاروں ، جی ایچ کیو ،کور کمانڈر ہاوس ، میانوالی بیس پر حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں،

غلام سرور خان نے کہا کہ یہ جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا، کورکمانڈر ہاوس پہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے پاکستان کے دل پہ حملہ کیا، پاکستانیت پہ حملہ کیا تو میں اُن تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے بحیثیتِ ایک محبِ وطن پاکستانی کہ ایسے لوگوں کو قرار واقعی سزادینی چاہیے، تو جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی ، میں اُس محاذ آرائی کی بھی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔اس محاذ آرائی کی پالیسی سے اختلاف میں نے پارٹی کے ہر فورم پہ بھی کیا کہ ہمیں محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے ، اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی ۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا ، بُرا ہوا ، بہت بُرا ہوا ، اس بنا پر تحریک ِ انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔

More Stories
ملک بھر میں میوزک ہنٹ پروگرام اور فلم فنانس کونسل کا اجراء کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب