تمام فریقین اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ مہیا کی جانی چاہیے،الیکشن کمیشن

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا نگران وزرائے اعلی پنجاب اور خیبرپختونخوا خط میں کہا ہے کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ امیدوار، افراد اور سیاسی جماعتوں کے ارکان ضلعی اور ڈویژنل ایڈمنسٹریشن کے محکموں میں مداخلت کر رہے ہیں،امید ہے کہ نگران حکومتیں قانون میں دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق کام کریں گی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزرائے اعلی پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خط تحریر کیا ہے جس کے مطابق نگران حکومتوں کا کردار اور کام نیوٹرل، شفاف اور پر امن انتخابات کرانا ہے۔نگران حکومتوں کا جھکاو کسی طرف نہیں ہونا چاہیے۔ سب سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہیے۔

الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا کہ تمام فریقین اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ مہیا کی جانی چاہیے، نگران حکومتوں کو متنازعہ نہیں ہونا چاہیے،آئین و قانون کے مطابق نگران حکومتوں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کرنی چاہیے۔

خط میں کہا گیا کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ امیدوار، افراد اور سیاسی جماعتوں کے ارکان ضلعی اور ڈویژنل ایڈمنسٹریشن کے محکموں میں مداخلت کر رہے ہیں،امید ہے کہ نگران حکومتیں قانون میں دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق کام کریں گی،ضلعی اور ڈویژنل سطح پر ماتحت افسران کی نگرانی کریں گے۔

More Stories
سادہ لوح غریب شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا جاتا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال