مولانا عبدالعزیز کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج

اسلام آباد کے علاقے تھانہ آبپارہ میں ڈبل کیبن گاڑی سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار تین ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، ڈبل کیبن گاڑی میں لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز بھی سوار تھے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا،  پولیس نے اپنی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں مولانا عبدالعزیز اور ان کے گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے، گزشتہ روز ناکے پر موجود پولیس نے گاڑی روکا تو ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی ، پولیس اہلکاروں نے بھاگ کے بمشکل جان بچائی۔

More Stories
الیکشن کمیشن نے انٹرپارٹی انتخابات نہ کروانے والی 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا