فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ ملک کے مستقبل کی راہیں متعین کرے گا، روف حسن

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سکرٹری اطلاعات روف حسن نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ ملک کے مستقبل کی راہیں متعین کرے گا۔

روف حسن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک اہم دن ہےکیونکہ سپریم کورٹ کا نو رکنی بنچ فوجی عدالتوں کے قیام کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ جمہوری نظام میں سویلین بالادستی کو یقینی بنانے کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت ہے،اس کا فیصلہ ملک کے مستقبل کی راہیں متعین کرے گا۔

More Stories
جو کچھ ہوا ، بُرا ہوا، تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، غلام سرور خان