پنجاب میں خطرناک نمونیہ سے مزید 8 بچے انتقال کرگئے

پنجاب میں نمونیہ کے وارکم نہ ہوئے، نمونیہ کا شکار مزید 8 بچے انتقال کرگئے۔ رواں سال نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 311 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں خطرناک نمونیہ نے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 بچوں کی جان لے لی، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 784 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 311، ہوگئی ہے۔ راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں 2،2 بچوں کا انتقال ہوا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے ایک روز کے دوران 197 کیس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ لاہورمیں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

’لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 58 ہلاکتیں اور 3 ہزار 717 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘۔

محکمہ صحت پنجاب نے والدین کو بچوں کو سردی سے بچانے اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروانے کی ہدایت کی ہے۔

More Stories
2019 میں مسلم لیگ ن جنرل باجوہ کو توسیع کا ووٹ بطور بلینک چیک دیا تھا، خواجہ آصف