وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات کی تصدیق کر لی

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیلزپارٹی دو علیحدہ جماعتیں ہیں، دو جماعتوں کے ہر معاملے پر اپنے اپنے خیالات ہیں،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے الیکشن کمیشن سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے التوا کی درخواست کر دی ۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کر نے سے عام انتخابات پر اثرپڑےگااور پیچیدگی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا نو مئی کے بعد ملک میں انتخابات کیلیے ماحول سازگار بنایا جا چکا ہے ۔ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور صاف و شفاف ہوں گے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عام انتخابات بھی قریب ہیں اور ایسے وقت میں بلدیاتی انتخابات جنرل الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں اختلاف جمہوریت کا حسن ہے ، مختلف مسائل پر دونوں جماعتوں کا اپنا اپنا نکتہ نظر ہے ۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف آٸندہ عام انتخابات سے پہلے وطن واپس آٸیں گے اور مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی سربراہی کریں گے۔

More Stories
سالانہ 24 لاکھ روپے تک آمدن پر ٹیکس 2.5 فیصد اضافہ