حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جلد پاکستان کیلئے مختص فنڈز جاری ہوں گے۔ فنڈز کے اجراء سے پاکستان کی معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف فراہمی کی کوششوں کو مدد ملے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو پاکستان کے معاشی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے معاشی استحکام سے متعلق کیئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام نے نویں جائزہ کیلئے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے امید کا اظہار کیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جلد پاکستان کیلئے مختص فنڈز جاری ہوں گے۔ فنڈز کے اجراء سے پاکستان کی معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف فراہمی کی کوششوں کو مدد ملے گی۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف کی طرف سے ادارہ جاتی سطح پر کیئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

More Stories
190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کر لیا