عثمان مرزا سمیت پانچ مجرموں کی عمر قید کی سزائیں برقرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عثمان مرزا سمیت پانچ مجرموں کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تمام مجرموں کی عمر قید کی سزائیں برقرار رہیں گی۔

سال دو ہزار بائیس میں اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون کے ایک فلیٹ میں ایک جوڑے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، ان کی برہنہ ویڈیو بنانے اور انھیں جنسی عمل پر مجبور کرنے کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ نے پانچ مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

More Stories
پُر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام سے متعلق بل کیا ہے؟