پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی رکنیت ختم کر دی

پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی رکنیت ختم کر دی گئی،سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس نہیں جاری کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت لطیف کھوسہ کے بیانات پر شدید برہم تھی، لطیف کھوسہ پارٹی پالیسی سے مسلسل انحراف کر رہے تھے، لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کے بعد رکنیت خاتمے کا فیصلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی لاہور سیکرٹریٹ میں وال آف شیم قائم کر دی گئی ہے۔ وال آف شیم پر لطیف کھوسہ کی تصویر آویزاں کی گئی ہے۔

More Stories
نااہلی سے متعلق فیصلہ معطل ہونے سے سزا معطل نہیں ہوتی، سپریم کورٹ