190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیس میں زلفی بخاری دوبارہ طلب

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب نے شہزاد اکبر ، زلفی بخاری اور بیرسٹرضیاالمصطفی نسیم کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس  میں نیب راولپنڈی نے شہزاد اکبر ، زلفی بخاری اور بیرسٹرضیاالمصطفی نسیم کو 23 جون کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

نیب نے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کو القادرٹرسٹ کے وصول ہونے والے فنڈز کی تفصیلات کابینہ اجلاس کے فیصلے کے منٹس اور متعلقہ دستاویزات لانےکی ہدایت کی ہے۔

اس سے پہلے بیرسٹرضیاالمصطفی نسیم ، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر کو 22 مئی کوطلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئےتھے۔

نیب کی جانب سےتینوں افراد کو دوبارہ نوٹسزجاری کرتے ہوئے متعلقہ دستاویزات لیکرنیب اسلام آباد پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

More Stories
ہم بروقت اور عوامی مرضی کے عکاس مکمل نتائج کے منتظر ہیں، امریکہ