صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی ہے۔ صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسی کی تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔ موجود چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال ، آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023ء کو ریٹائرمنٹ کی عمر حاصل کرلیں گے۔

More Stories
بلاول بھٹو نے نواز شریف کا راستہ روکنے کے لیے پی ٹی آئی ووٹرز سے مدد مانگ لی