لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کوئٹہ میں درج قتل کے مقدمے میں تین جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان اور ان کے وکیل اشتیاق اے خان عدالت میں پیش ہوئے۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث عمران خان کوئٹہ نہیں جا سکے۔عدالت کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔
سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی لیکن لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی استدعا منظور کرتے ہوئے تین جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔