پاکستان ورلڈکپ کھیلے گا یا نہیں؟؟ ہائی پروفائل کمیٹی قائم

اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں ون ڈے ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا فیصلہ  کرتے ہوئے ہاٸی پروفاٸل کمیٹی قاٸم کر دی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ہاٸی پروفاٸل کمیٹی پاکستان کے ورلڈ کپ میں شرکت بارے فیصلہ کرے گی ۔ کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب ،اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کاٸرہ اور طارق فاطمی شامل  ہیں۔قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان ،سیکرٹری خارجہ بھی ہاٸی پروفاٸل کمیٹی کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مظابق کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امورپر سفارشارت مرتب کرے گی،کمیٹی کی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جاٸے گا، حتمی سفارشات منظوری کیلٸے وزراعظم کو بھجواٸی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط رکھی ہے،کرکٹ ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا ،پاک بھارت ٹاکرا 15اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔

 

More Stories
گال ٹیسٹ کا پہلا روز ختم، سری لنکا کے 242 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ