پاکستان آئی ایم ایف معاہدے میں ڈیڈ لاک، امریکہ سے مدد مانگ لی گئی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو معاشی اصلاحات سے آگاہ کیا ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو معاشی اصلاحات سے آگاہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف سے ڈیڈ لاک ختم کروانے میں کردارادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ امریکی سفیرکی وزیرخزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

More Stories
الیکشن کمیشن کولیول پلئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحریک انصاف کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت