بنگلادیشی کرکٹر پر2 سال کی پابندی عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کے کرکٹر ناصر حسین پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔ ناصر حسین پر 2 سال کی پابندی کے ساتھ 6 ماہ کی معطل سزا بھی شامل ہے۔

آئی سی سی نے ناصر حسین پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی۔ انہوں نے کوڈ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی تسلیم کی ہے۔

انٹرنیشل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ناصر حسین معطل سزا کی شرائط پر مطمئن کرنے پر 7 اپریل 2025 سے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔

More Stories
استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی تحلیل کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا