مودی کا دورہ امریکہ، 75 امریکی معروف قانون سازوں کا جوبائیڈن کو خط

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے موقع پر 75 امریکی معروف قانون سازوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کے نام خط تحریر کیا ہے جس پر اٹھارہ امریکی سینیٹر صاحبان اور ستاون اراکین کانگریس کے دستخط موجود ہیں۔
خط میں بھارت میں بڑھتی ہوئی سیاسی گھٹن، مذہبی عدم برداشت ، سول سوسائٹی اور صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے، آزادی اظہار اور انٹرنیٹ کی بندش جیسے سنگین مسائل کی طرف امریکی صدر کی توجہ کو مبذول کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی 2022 کی کنٹری رپورٹ برائے انسانی حقوق میں بھارترت میں سیاسی حقوق اور اظہاررائے کی بندشوں کا تفصیلی بیان ہے، سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی 2022 کی رپورٹ برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی میں بھارت میں جاری مذہبی عدم برداشت اور ریاستی اور پرائیویٹ کارندوں کی جانب سے اقلیتوں کے خلاف تشدد کا تفصیلی ذکر ہے۔آزادی صحافت کی معروف تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے سالانہ جائزے کے مطابق پریس فریڈم کے زمرے میں بھارت کی درجہ بندی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے،

More Stories
پاکستان میں حکومت کی تشکیل اندرونی معاملہ ہے، مداخلت کیوں کریں؟ امریکا