ٹِک ٹاکر صندل خٹک کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد: حریم شاہ ویڈیو کیس میں ٹاک ٹاکر صندل خٹک کی ضمانت منظور، عدالت نے صندل خٹک کو رہا کرنے کا حکم سے دیا۔

 

اسپیشل جج سینٹرل محمد اعظم خان نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو لیک کیس میں گرفتار ملزمہ ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ ملزمہ صندل خٹک کے وکیل مصدق برقی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ براہ راست درج کرلیاگیا، حریم شاہ کی صندل خٹک کے خلاف ایف آئی اے لاہور اور پشاور میں درخواست خارج ہوئی،صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شئیر کی، خود ریکارڈنگ نہیں کی۔

 

وکیل نے کہا کہ صندل خٹک کے موبائل سے کوئی ثبوت نہیں ملا،ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق نازیبا وڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں،حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں،جس نے بھی بنائیں، حریم شاہ کی ویڈیوز ان کی رضامندی سے بنائی گئیں،صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا، تفتیش میں درکار بھی نہیں،صندل خٹک نے تفتیشی افسر کو موبائل دےدیالیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیاگیا۔

 

دلائل سننے کے بعد عدالت نے ضمانت منظور کرنے کاحکم سنادیا۔ صندل خٹک چودہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھیں

More Stories
عمران خان الیکشن نہیں لڑ رہے، بیرسٹر علی گوہر کو پارٹی کا نگران چیئرمین نامزد کر دیا گیا