خواتین زچگی کے دوران چھ ماہ تک چھٹی لے سکتی ہیں، صدر مملکت نے قانون کی توثیق کردی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زچگی اور پدریت کی چھٹی کے بل 2023 کی توثیق کردی۔ بل کے تحت وفاقی حکومت کے اداروں کی خواتین ملازمین سروس میں تین مرتبہ مکمل تنخواہ کے ساتھ زچگی کیلئے چھٹی لے سکیں گی۔

 

منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق خواتین ملازمین پہلی دفعہ 180 دن ، دوسری دفعہ 120 دن اور تیسری دفعہ 90 دن کی زچگی کی چھٹی لے سکیں گی۔ مرد ملازمین پوری سروس کے دوران تین مرتبہ صرف 30 دن کی چھٹی لے سکیں گے۔ قانون کا اطلاق وفاقی حکومت کے زیرانتظام تمام سرکاری اور نجی اداروں پرہوگا۔

 

خلاف ورزی کی صورت میں 6 ماہ تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے۔

More Stories
سویلین کے ملٹری ٹرائل کیخلاف 7 رکنی بینچ کا فیصلہ اگنور کر دیں گے، عرفان قادر