شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا بیان خواجہ آصف کی ذاتی رائے ہے،مریم اورنگزیب

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا بیان خواجہ آصف کی ذاتی رائے ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاور شیئرنگ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت سازی سے متعلق مشاورت چل رہی ہے مگر دو یا تین سال کی پاور شیئرنگ سرے سے ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں ہے۔

More Stories
وقت کی کمی، بورڈ کا عزم ، ہائبرڈ ماڈل کی حمایت کا فیصلہ