36 گھنٹوں میں انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا ہے کہ سال 2024 کے عام انتخابات کا اعلان 36 گھنٹوں میں کیا گیا ہے۔ ساک 2018 کے عام انتخابات کے نتائج مرتب ہونے میں 66 گھنٹے کا وقت لگا تھا۔چیلنجز کے باوجود پرامن انتخابات کا انعقاد ہوا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دو ڈھائی گھنٹوں میں یہ تاثر بنایا گیا میڈیا کے ذریعے کہ دھاندلی ہو گئی ہے، نتائج تبدیل ہو گئے ہیں اور انقلاب کا رستہ روک دیا گیا ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ خلاف ورزیاں ہوئی ہوں گی مگر اس کے لیے فورم موجود ہیں، قومی اسمبلی نے یہ پروسیجر طے کیے تھے۔ کیا یہ کور کمانڈر کانفرنس میں یہ پروسیجر بنائے گئے تھے؟
نگران وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کے نتائج مرتب کے عمل میں تاخیر کو برداشت کیا جا سکتا ہے مگر دہشتگردی کی کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سہولت میسر رہی ہے۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فری اینڈ فیئر انتخابات ایک ’سبجیکٹو‘ اصطلاح ہے۔

More Stories
کسی کو پاکستان کیلئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے، طالبان