عام انتخابات 2024 کے دنگل میں بڑے بڑے برج الٹ گئے، آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

لاہور : عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اس بار بڑے بڑے برج الٹ گئے، آزاد امیدواروں نے نامور سیاستدانوں کو پچھاڑتے ہوئے متعدد حلقوں میں سیٹیں اپنے نام کر لیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ اور نفیسہ شاہ کامیاب ہو گئے جبکہ شیخ روحیل اصغر، عابد شیر علی، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک ہار گئے ہیں۔

اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی زیادہ تر نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بھی درجنوں سیٹوں پر آگے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 سے آزاد امیدوار عبدالطیف 61 ہزار 834 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے محمد طلحہ محمود 42 ہزار 987 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پی پی پی پی کے فضل ربی 23 ہزار 723 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے این اے 2 سوات 1 کے تمام 341 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار امجد علی خان 88938 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کے امیر مقام 37764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3 سوات 2 میں تمام 309 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سلیم رحمٰن 81411 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے واجد علی خان 27861 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سوات 3 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سہیل سلطان 88 ہزار 9 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے محمد سلیم خان 20 ہزار 890 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے محمود خان 16 ہزار 813 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 5 دیر بالا سے آزاد امیددوار صاحبزادہ صبغت اللہ 90 ہزار 261 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جماعت صاحبزادہ طارق اللہ 48 ہزار 63 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نجم الدین خان 37 ہزار 484 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 لوئر دیر 1 سے آزاد امیدوار محمد بشیر خان 81 ہزار 60 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جماعت اسلامی کے سراج الحق 56 ہزار 538 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، عوامی نیشنل پارٹی کے بہادر خان 11 ہزار 544 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر کے حق دار ٹھہرے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7 لوئر دیر 2 سے آزاد امیدوار محبوب شاہ نے 84 ہزار 843 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی کے محمد اسماعیل 31 ہزار 133 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پی پی پی پی کے عالم زیب خان 20 ہزار 346 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 9 ملاکنڈ سے آزاد امیدوار جنید اکبر نے 1 لاکھ 13 ہزار 513 ووٹ لے کر میدان مار لیا، پی پی پی پی کے سید احمد علی شاہ 40 ہزار 740 ووٹ لے کر دوسرے اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے کفایت اللہ 16 ہزار 767 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق این اے 10 بونیر میں تمام 397 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار گوہر علی خان ایک لاکھ 10 ہزار 23 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے اور عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالرؤف 30302 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 11 شانگلہ کے 346 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق امیر مقام کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، انہوں نے 59863 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی، یہاں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید فرین 54311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13 بٹگرام کے تمام 278 پولنگ سٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد نواز خان 24686 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، راہ حق پارٹی کےعطا محمد 18130 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 مانسہرہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار محمد یوسف زمان 1 لاکھ 15 ہزار 544 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار محمد سلیم عمران 1 لاکھ 3 ہزار 333 ووٹ لے کر دوسرے اور پی پی پی پی کے محمد شجاع خان 13 ہزار 809 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ بمع تورغر میں آزاد امیدوار شہزاد محمد گستاسپ خان نے 1 لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ لے کر نواز شریف کو شکست دے دی، مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف 80 ہزار 382 ووٹ لے کر دوسرے نمبر اور پی پی پی پی کے زرگل خان 5 ہزار 440 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 16 ایبٹ آباد کے کل 464 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی اصغر خان 104993 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے مرتضیٰ جاوید عباسی 86276 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے17 ایبٹ آباد2 کے تمام 324 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی خان جدون 97177 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، مسلم ليگ ن کے محبت خان اعوان 44522 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کے تمام 604 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عمر ایوب 192948 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 112389 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 صوابی 1 میں تمام 385 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد قیصر ایک لاکھ 15 ہزار 635 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں اور ان کے مدمقابل جمعیت علمائے اسلام ف کے فضل علی 45567 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 20 صوابی 2 سے آزاد امیدوار شیرام خان 1 لاکھ 22 ہزار 965 ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے وارث خان 47 ہزار 535 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے عبدالرحیم خان 19 ہزار 528 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 21 مردان 1 سے آزاد امیدوار مجاہد علی 1 لاکھ 18 ہزار 49 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے اعظم خان 51 ہزار 797 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور عوامی نیشنل پارٹی کے احمد علی 31 ہزار 38 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان میں تمام 387 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار محمد عاطف 114748 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر اعظم خان کے 66159 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 23 مردان 3 سے تمام 317 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی محمد 102175 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے اور عوامی نیشنل پارٹی کے احمد خان 33910 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24 چارسدہ 1 سے آزاد امیدوار انور تاج 89 ہزار 801 ووٹ لے کر پہلے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے گوہر علی 48 ہزار 545 ووٹ لے کر دوسرے اور قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ 34 ہزار 415 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 چارشدہ 2 میں تمام 392 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فضل محمد خان نے ایک لاکھ 713 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان 67876 ووٹ لے سکے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 28 پشاور 1 سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے نور عالم خان نے 1 لاکھ 38 ہزار 389 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی جبکہ آزاد امیدوار ساجد نواز 65 ہزار 119 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے کرامت اللہ خان 14 ہزار 830 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 پشاور 3 میں تمام 267 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان 78971 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں، جمعیت علمائے اسلام کے ناصر خان 20950 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 نوشہرہ کے تمام 319 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا، این اے 33 پر آزاد امیدوار سید شاہ احد علی 90 ہزار 145 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے پرویز خٹک 25 ہزار 582 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے طارق فضل چودھری نے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین کو شکست دے دی، تمام 387 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے طارق فضل چودھری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، محمد شعیب شاہین نے 86396 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق این اے 49 اٹک 1 میں تمام 461 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد 119727 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار طاہر صادق 110230ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 55 راوپنڈی 4 میں تمام 311 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ابرار احمد 78542 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ این اے 56 راولپنڈی کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی کامیاب ہو گئے، لیگی امیدوار حنیف عباسی 96649 ووٹوں سے سرفہرست رہے جبکہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82613 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 چکوال ایک میں تمام 459 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15 ہزار 974 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور ان کے مد مقابل آزاد امیدوار ایاز میر 102537 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 تلاگنگ چکوال میں تمام 467 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سردار غلام عباس 141680 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے اور آزاد امیدوار رومان احمد 129116 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 76 نارووال سے سابق وفاقی وزیر اور لیگی رہنما احسن اقبال کامیاب ہو گئے، احسن اقبال 136279 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار کرنل ریٹائرڈ جاوید صفدر کاہلوں 109309 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 118 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کی مدمقابل آزاد امیدوار عالیہ حمزہ نے ایک لاکھ 803 ووٹ حاصل کیے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 119 لاہور سے مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز فاتح قرار پائیں، مریم نواز نے 83 ہزار 855 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68 ہزار 376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 لاہور 5 میں تمام 299 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار وسیم قادر 78703 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر کو شکست دی، لیگی امیدوار 70597ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق شکست کھا گئے، لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق کو آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست دی، این اے 122 سے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لے کر کامیاب ہوئے جبکہ لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کی سیٹ بچانے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے حلقہ این اے 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لیے، شہباز شریف کے مد مقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48 ہزار 486 ووٹ ہی لے سکے۔

لاہور کے حلقہ این اے 124 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال نے 55387 ووٹوں کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ آزاد امیدوار ضمیر احمد جھیڈو 43594 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے 67 ہزار 717 ووٹ لے کر سیٹ بچا لی جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ملک توقیر عباس کھوکھر 60 ہزار 479 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے موصول شدہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امید میاں محمد اظہر نے لیگی امیدوار میاں نعمان کو بڑے مارجن سے ہرا دیا، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار میاں اظہر نے ایک لاکھ 3 ہزار 718 ووٹوں سے فتح اپنے نام کر لی، مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ میاں نعمان 71 ہزار 540 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ملک کے سب سے بڑے ٹاکرے میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے این اے 130 سے یاسمین راشد کو شکست دیدی، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ ملے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے135 اوکاڑہ1 کے تمام370 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ندیم عباس ربیرہ 107862 ووٹ لےکر کامیاب ہو گئے، آزاد امیدوار ملک محمد اکرم بھٹی 90443 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین حلقہ این اے 149 سے ہار گئے، این اے 149 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر 143613 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین 50166 ووٹ ہی لے سکے اور پیپلز پارٹی کے رضوان ہانس 14625 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

لودھراں سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کو این اے 155 سے بھی شکست ہو گئی، این اے 155 لودھراں 2 کے تمام 369 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 167 بہاولپور 4 کے تمام 301 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد عثمان اویسی 78970 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار ملک عامر یار وارن 42500 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 195 لاڑکانہ 2 میں تمام 358 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق یپپلز پارٹی کے نظیر احمد بھگیو 133830 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صفدر علی عباسی 48893 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے تمام 303 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آ گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 85370 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جے یو آئی ایف کے ناصر محمود 34499 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 195 لاڑکانہ 2 میں تمام 367 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق یپپلز پارٹی کے علی گوہر خان 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے عبدالقیوم 40204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

سکھر کے حلقہ این اے 201 کے تمام 300 پولنگ سٹیشنز کےغیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ 120219 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی کے صالح انڈھڑ 53302 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 202 خیرپور 1 سے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ جیت گئیں، تمام 305 پولنگ سٹیشنز کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نفیسہ شاہ 121756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 26745 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 میں تمام 346 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کامیاب قرار پائے ہیں، آصف زرداری نے شہید بینظیر آباد سے این اے 207 کی نشست سے ایک لاکھ 46 ہزار 989 ووٹ لے کر کامیات ہوئے ہیں، آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند بلوچ 51 ہزار 916 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 216 مٹیاری میں تمام 320 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزماں 124536 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے بشیر احمد 80439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 217 ٹنڈو اللہ یار کے تمام 331 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے تحت پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115000 ووٹ لے کر جیت گئے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی راحیلہ مگسی 69900 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 225 ٹھٹھہ میں تمام 425 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن 14077 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رسول بخش جاکھرو 28899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 229 ملیر 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم بجار 55 ہزار 732 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قادر بخش 21 ہزار 841 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کراچی کے حلقہ این اے 230 ملیر 2 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید رفیع اللہ 32 ہزار 99 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ اورنگزیب فاروقی 15 ہزار 593 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

کراچی کے حلقہ این اے 232 کورنگی 1 سے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی امیدوار آسیہ اسحٰق 88 ہزار 260 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے توفیق الدین صدیقی 41 ہزار 106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر سرکاری غیر سرکاری نتیجے کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 236 ضلع شرقی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حسان صابر 38 ہزار 871 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جماعت اسلامی کے اسامہ رضی 21 ہزار 82 ووٹ کے کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 قلات سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اختر مینگل 3 ہزار 404 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار ثنا اللہ زہری 2 ہزار 871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 143 تھی جس میں سے 12 ہزار 204 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، اس طرح ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 3.97 فیصد رہی۔

More Stories
فضائی حملوں سے ظاہر ہوتا خطے میں ایران کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، جو بائیڈن