فضائی حملوں سے ظاہر ہوتا خطے میں ایران کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی جانب سے ایک دوسرے کی سرزمین پر فضائی حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں ایران کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، ایران کو خطے میں خاص طور پر زیادہ پسند نہیں کیا جاتا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم اس بات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس تمام صورتحال میں کیا پیشرفت ہوتی ہے، مجھے نہیں علم کہ یہ صورتحال اب کس طرف جاتی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ، ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتا۔

More Stories
ایل پی جی گیس کی قیمت میں 19 روپے 45 پیسے فی کلو کمی