عام انتخابات 2024: پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، گنتی کا عمل جاری ہے

ملک بھر میں عام انتخابات کےلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں عام انتخابات کےلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی قطاریں لگی رہیں۔ کچھ حلقوں میں پولنگ کا عمل ہی روک دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل بلا تعطل جاری رہا، تاہم کچھ حلقوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا۔

ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

14 لاکھ سے زیادہ انتخابی عملے نے ذمہ داریاں سرانجام دیں

ملک بھر میں 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے گا، ملک مں عام انتخابات کے لیے 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے، ہر حلقے کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر سے جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3 نشستیں ہیں جن پر 10 لاکھ 83 ہزار 29 ووٹرز اپنے نمائندوں کاانتخاب کریں گے۔

امیدواروں کے انتقال کے باعث 4 حلقوں میں پولنگ ملتوی

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ، پی کے 91 کوہاٹ اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 266 رحیم یار خان میں امیدواروں کی وفات کی وجہ سے پولنگ ملتوی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 29 ہزار 985 حساس جبکہ 44 ہزار 26 پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دیے گئے ہیں۔

پنجاب میں 5 ہزار 624 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار دیے گئے ہیں اور ان پر فی پولنگ اسٹیشن 5 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

سندھ میں 4 ہزار 430 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں جبکہ یہاں پر فی پولنگ اسٹیشن 8 سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 265 حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 9 اہلکار فی پولنگ اسٹیشن تعینات ہوں گے۔

بلوچستان میں 1047 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں میں ہر پولنگ اسٹیشن پر 9 اہلکار تعینات ہوں گے۔

 

More Stories
پاکستان نے آئی ایم ایف کو لیٹرآف انٹینٹ بھجوا دیا