سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز طویل کا نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز طویل کا نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔ سرتاج عزیز مرحوم کی نمازجنازہ  سیکٹرایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں سیاستدان اورزندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔ سابق وزیرخزانہ اور وزیرخارجہ سرتاج عزیز مرحوم کی نمازجنازہ میں شامل ہونے کیلئے سابق وزیر اعظم شائد خاقان عباسی، فرحت اللہ بابر، اعجاز الحق پہنچے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا مرحوم تحریکِ پاکستان کے سرگرم کارکن اور قوم کا اثاثہ تھے، روزِ اوّل سے مسلم لیگ کے ساتھ منسلک رہے، مسلم لیگ کے بہت باوفا اور بااعتماد رُکن تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ زندگی کے بیشتر حصے اور قومی ذمہ داریوں میں اُن کا ساتھ رہا، دُکھ کی اِس گھڑی میں اُن کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز طویل علالت کے باعث گزشتہ روز 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

More Stories
نگران وزیراعظم سیاستدان ہونا چاہیے، ریٹائرڈ جج یا ٹیکنوکریٹ نہیں، رانا ثناء اللہ