عام انتخابات 2024 : تیاریاں مکمل، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی، الیکشن کمیشن

قومی اسمبلی کی 265،صوبائی اسمبلیوں کے590نشستوں پرپولنگ ہوگی،12کروڑ85لاکھ 85ہزارووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ملک بھر میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوارالیکشن میں حصہ لےرہےہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد : عام انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئیں، پولنگ کل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہےگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی وصوبائی اسمبلیوں کے855حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔قومی اسمبلی کےایک خیبرپختونخواکے2حلقوں میں پولنگ نہیں ہوگی۔پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے میں پولنگ نہیں ہوگی، این اے 8 ، پی کے 22 میں امیدواروں کی وفات کی وجہ سے  ووٹنگ نہیں ہوگی،پی کے91، پی پی266میں امیدواروں کی وفات کی وجہ سے  ووٹنگ نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کی 265،صوبائی اسمبلیوں کے590نشستوں پرپولنگ ہوگی۔بلوچستان 51، خیبرپختونخوا کی 130 میں سے 128 نشستوں پرپولنگ ہوگی۔پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 نشستوں پرپولنگ ہوگی۔سندھ اسمبلی کی 130سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 12کروڑ85لاکھ 85ہزارووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔6 کروڑ 63ہزار704مرد،5کروڑ 93لاکھ 22ہزار 56 خواتین ووٹرز ہیں۔26 کروڑ خصوصی سیکیورٹی فیچرزوالےواٹرمارکڈبیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔اسمبلیوں کی855 نشستوں پر 17ہزارسےزائدامیدوار حصہ لے رہے ہیں۔قومی اسمبلی نشستوں پر 5ہزار،صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 12 ہزار امیدوارہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 11 ہزار سے زائد آزاد امیدوار صوالیکشن میں حصہ لےرہےہیں۔قومی اسمبلی نشستوں پر 3ہزار 748آزاد امیدوارحصہ  لےرہےہیں،قومی اسمبلی نشستوں پر1873 سیاسی جماعتوں کےامیدوار حصہ لےرہےہیں،صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر8ہزار 537آزادامیدوارحصہ لےرہےہیں،صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر4 ہزار 158سیاسی جماعتوں کےامیدوارہیں، قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 882 خواتین امیدوارمیدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پر 312،صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 570 خواتین ہیں،ملک بھر میں 4نشستوں پر خواجہ سرا بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر 6 ہزار 31 سیاسی جماعتوں کےامیدوارہیں،سیاسی جماعتوں کی نسبت تقریباًدو گنا آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں،پنجاب اسمبلی نشستوں پر 6 ہزار 710امیدوارحصہ لےرہےہیں، سندھ اسمبلی کی نشستوں پر  2 ہزار 878 امیدوار میدان میں ہیں،خیبرپختونخوااسمبلی کی نشستوں پر 1834امیدوارحصہ لےرہےہیں، بلوچستان اسمبلی کی نشستوں پر1273امیدوار میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹشینز قائم کئے گئے،ملک بھر میں 2لاکھ 76ہزار398پولنگ بوتھ قائم کیےگئےہیں،50 فیصد پولنگ اسٹیشنزکوحساس  قراردیاگیاہے،ملک بھرمیں 46ہزار 65پولنگ اسٹیشنزحساس وانتہائی حساس ہیں،18ہزار 437پولنگ اسٹیشنز کوانتہائی حساس قراردیاگیاہے،پنجاب میں 12ہزار 580پولنگ اسٹیشنز حساس،6ہزار 40انتہائی حساس ہیں،پنجاب میں 32ہزار 324پولنگ اسٹیشزنارمل ہیں،سندھ کے 6545 پولنگ اسٹیشنزحساس،6524 انتہائی حساس ہیں، خیبرپختونخوا کے 6166 پولنگ اسٹیشنزحساس،4143انتہائی حساس ہیں، بلوچستان میں کل5ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 961نارمل ہیں۔بلوچستان کے 2337پولنگ اسٹیشنزحساس، 1730 انتہائی حساس ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 9 لاکھ 76 ہزار پولنگ عملہ تعینات کردیا گیا،عام انتخابات میں7لاکھ سےزائدپولیس،رینجرزفوج کےجوان ڈیوٹی دیں گے۔پاک فوج کے جوان کوئیک رسپانس فورس کےطورپرتعینات ہونگے۔

More Stories
چینی وزیر خارجہ چن گانگ کو عہدے سے کیوں ہٹا دیا گیا؟