ملک میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

پشاور میں بھی پولنگ شروع ہونے سے پہلے موبائل سروس متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

پشاور کے علاقے صدر، نوتھیہ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ سکھر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس معطل ہو گئی ہے۔

More Stories
بلوم برگ نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین رہنما قرار دے دیا